پنجاب میں 25 ڈی ایس پیز کے تقرر -تبادلے
لاہور(خبرایجنسیاں )آئی جی پنجاب نے 25 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے۔ اے ایس پی آمنہ بیگ کوایس ڈی پی او وارث خان راولپنڈی ،محمد اقبال کو ایس ڈی پی او مظفر آباد ملتان،جاوید طاہر مجید کو ایس ڈی پی او حرم گیٹ ملتان،تعینات اورایس ڈی پی او فیروز والہ شیخوپورہ محمد کامران زمان کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت،جبکہ شبیر احمد کوایس ڈی پی او سانگلہ ننکانہ صاحب ،عظمت حیات کو ایس ڈی پی او بڑا گھر ننکانہ صاحب، وقار الحق کوایس ڈی پی او نولکھا لاہور،عاطف معراج کو ایس ڈی پی او پتوکی قصور ،نعمان عاشر کو ڈی ایس پی موبائلز کینٹ لاہور،فرخ سہیل سندھو کو ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم خوشاب،حیدر حسین کو ایس ڈی پی او صدر بہاولنگر ،غضنفر عباس کو ایس ڈی پی او صدر مظفر گڑھ، تعینات اور ڈی ایس پی عالم شیر جاوید کی خدمات ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کے سپرد کر دی گئیں ۔اسی طرح محمد جہانگیر کو ڈی ایس پی ون اسپیشل پروٹیکشن یونٹ لاہور،خالد محمود کو ڈی ایس پی VIII اسپیشل پروٹیکشن یونٹ لاہور،محمد عرفان الحق سلہریا کو ایس ڈی پی او صدر سیالکوٹ ،اطہر علی کو ایس ڈی پی او کینٹ گوجرانوالہ، طاہر مجید خان کو ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ون گوجرانوالہ،حافظ محمد امتیاز احمد کو ایس ڈی پی او سٹی گجرات، احسان اللہ خان کو ایس ڈی پی او مناواں لاہور ،نذر عباس کو ڈی ایس پی غازی کمپنی لاہور،شمس الحق کو ڈی ایس پی انٹیلی جنس لاہور ،محمد اسلم کو ایس ڈی پی او سمن آباد لاہور،ریاض الحق کو ڈی ایس پی سکیورٹی ٹیررازم پریوینشن لاہور ،محمد ندیم طارق کوایس ڈی پی او صدر شیخوپورہ کو تعینات کر کے ڈی ایس پی ٹیپو کمپنی ناصر ضیاء گھمن کو ڈی ایس پی سکیورٹی سنٹرل پولیس آفس کا اضافی چارج دے دیا گیا۔