خشوگی کےقتل کاحکم سعودی ولی عہد نے دیا-سی آئی اے دعویٰ

0

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سی آئی اے نےدعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد نے صحافی جمال خشوگی کےقتل کا حکم دیا تھا جبکہ سعودی عرب نے الزامات کوسختی سے مسترد کردیا ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی حکام نے سی آئی اے کی تحقیقات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جس کے مطابق 15 سعودی ایجنٹس پرمشتمل ایک ٹیم اکتوبر میں حکومتی طیارے میں استنبول پہنچی اور سعودی قونصل خانے میں خشوگی کو قتل کیا جو وہاں اپنی ترک منگیتر سے شادی کے لیے درکار ضروری کاغذات وصول کرنے کے لیے آئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں تعینات سعودی سفیراور شہزادہ محمدکے بھائی خالد بن سلمان نے مقتول صحافی کوتحفظ کی ضمانت دیتے ہوئے قونصل خانے جانے کو کہا تھا۔سعودی ولی عہد کے سیکورٹی افسر مہر مرتب نے شہزادہ محمد کے قریبی ساتھی سعود القہتانی کو فون کر کے آپریشن مکمل ہونے کی خبر دی۔ دوسری جانب خالد بن سلمان نے ٹوئٹر پیغام میں واشنگٹن پوسٹ کی خبر کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خشوگی سےآخری مرتبہ بات 26 اکتوبر 2017 کو ایک ٹیکسٹ میسج کے ذریعے ہوئی تھی۔ علاوہ ازیں بلومبرگ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ خشوگی کے قتل کے معاملے پر وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور سی آئی اے سے بات کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More