ڈیپ سی پالیسی کی معطلی کے بعد فش ہاربر میں کاروباری سرگرمیاں بحال

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیپ سی پالیسی کی معطلی کے بعد کراچی فش ہاربر میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔ماہی گیروں نے چیئرمین ایف سی ایس سے اظہار تشکر کیا، جب کہ فشری میں جشن کا سماں رہا۔وفاقی حکومت کی جانب سے نئی ڈیپ سی پالیسی کے نفاذ کے خلاف ہزاروں ماہی گیروں نے ایف سی ایس کی احتجاج کی کال پر لانچیں کھڑی کردی تھیں۔جزوی کاروباری بندش سے ماہی گیروں کو پریشانی کا سامنا رہا، تاہم وہ ثابت قدم رہے۔تین روز بعد وفاقی وزیر نے پالیسی 2 ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا، جس پر ماہی گیروں نے احتجاج ختم کردیا۔فشرمین سوسائٹی کے ترجمان صدیق چوہدری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ڈیپ سی پالیسی کو 2 ماہ تک معطل کردیا ہے۔چیئرمین ایف سی ایس عبدالبر نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر ماہی گیر دوست فشنگ پالیسی بنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More