کے فور سےیومیہ10کروڑ گیلن پانی کی فراہمی مارچ سے ہوگی-وزیر اعلیٰ

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو پانی کی فراہمی کیلئے کے فور پروجیکٹ کی تکمیل ترجیحات میں شامل ہے، منصوبے سے بحریہ ٹاؤن یا کسی نئی بستی کوکنکشن نہیں دیا جائے گا،یہ صرف کراچی کیلئے ہے،جس سے یومیہ 10 کروڑ گیلن اضافی پانی کی فراہمی فروری یا مارچ تک ممکن ہوگی، پروجیکٹ کیلئے 50 میگا واٹ کا پاور پلانٹ بھی لگایا جائے گا۔ کے فور پروجیکٹ کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہو رہا ہے، امید ہے وفاق اس سلسلے میں مدد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 2 آپشن ہیں کہ یا تو ہم خود پاور پلانٹ لگائیں یا پھر واپڈا سے بجلی لیں، کراچی، بدین اور ٹھٹھہ میں ڈی سلینیشن پلانٹ لگائیں گے۔ میں نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے بات کی ہے، وہ بھی پروجیکٹ کیلئے ہمیں سپورٹ کررہے ہیں، اب ہم اس کی آخری فیزیبلیٹی بنا رہے ہیں ، جس میں ایف ڈبلیو او اور واٹر بورڈ ماہرین حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تصورغلط ہے کہ ہم کے فور بحریہ ٹاؤن کو دے رہے ہیں، سندھ حکومت نے لینڈ ریکوزیشن کیلئے 5 بلین مختص کئے ہیں، جس میں سے 3.8 بلین جاری کردیئے ہیں، امید ہے کہ وفاق بھی ہماری مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاور پراجیکٹ کے لیے نیپرا سے بات چیت کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ کے 3 فیز ہیں، جس سے کراچی کو 650 ایم جی ڈی پانی مہیا کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں 260 ایم جی ڈی پانی دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ میں 2 بڑے پمپنگ اسٹیشن اور 3 فلٹر پلانٹس لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ اور بدین کو بھی ڈی سیلینیشن پلانٹس کے ذریعے پانی دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر سعید غنی، پروجیکٹ ڈائریکٹر اسد ضامن اور ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ بھی انکے ہمراہ تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More