ریلوے اراضی واگزار کرانے میں مدد فراہم کرینگے -ڈائریکٹر انکروچمنٹ

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امت کو ڈائریکٹر انکروچمنٹ بشیر صدیقی نے بتایا کہ سرکلر ریلوے کی اراضی خالی کروانے کا کام ریلوے حکام کاہے تاہم ہماری جہاں بھی مدد کی ضرورت ہوگی ہم فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی اجازت کے بعد ہی تعمیرات کی گئی ہونگی تاہم ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر آباد مارکیٹ نالےپر قائم ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ امت کی نشاندہی پر ضلع وسطی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More