چیف جسٹس سے شرقی کی 62 ایکڑ اراضی واگزار کرانے کی اپیل

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضلع شرقی میں 62ایکڑ اراضی پر قبضے کے خلاف یوسی چیئرمین نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی اپیل کردی ۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پارلیمانی لیڈر جنید مکاتی نے بلدیہ شرقی میں پارکوں کی اراضی پر قبضے کی درخواست چیف جسٹس کو لکھ دی‘درخواست میں بتایا گیا کہ کڈنی ہل ٹاپ پارک یوسی 12ایسٹ میں 62ایکڑ زمین جو پارک کی ہے اس پر سابق ایم ڈی پی آئی اے کیپٹن اعجاز ہارون نے ناجائز قبضہٰ کیا ہوا ہے،یہ زمین اربوں روپے کی ہے۔درخواست میں لکھا گیا کہ پلاٹ نمبر ایس این 1جمال الدین افغانی روڈ شہید ملت روڈ یوسی 18ایسٹ پر پارک ہے جسے کیفے کارنر کے نام سے شیشہ ،ڈبو اور جوئے کا اڈا بنا کر قبضہٰ کیا ہوا ہے۔درخواست میں چیف جسٹس سے مطالبہ کیا گیا کہ یہ پارکوں کی جگہ عوام کی امانت ہے ان پارکوں سے ناجائز قبضہ ختم کروانے اور پارک تعمیر کروانے کا سندھ حکومت و میئرکراچی کو حکم صادر فرمائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More