نوجوت سدھونے مودی کوپھر کھری کھری سنا دیں
نئی دہلی (ایجنسیاں)بھارتی پنچاب کے وزیرسیاحت اورسابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو اس بات کی جلن ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے انہیں اپنی تقریب حلف برداری میں مدعو نہیں کیا۔ دورہ پاکستان پر بی جے پی رہنمائوں کی تنقید کے جواب میں سدھونے مودی سے سوال کیا کہ کیا جنرل باجوہ کو میری جپھی آپ کو اس لئے بری لگی کہ کرتار پور کا راستہ کھولنے کی بات کی گئی؟سابق کرکٹر نے کہا کہ جب میں پاکستان کے مقابلے میں کھیلتا تو میری کارکردگی پرتم لوگ تالیاں بجاتے تھے یعنی جب میں تمھارے ساتھ تھا توبہت اچھااورمحب وطن تھا؟ اور اب برا بن گیا ہوں۔واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھونے 2004ء میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم 2017ء میں علیحدگی اختیار کر کے کانگریس میں شامل ہوگئے تھے۔