بقائی یونیورسٹی میں عالمی یوم ذیابیطس پر ورکشاپ

0

کراچی(بزنس رپورٹر)بقائی میڈیکل یونیورسٹی شعبہ ادویات کے زیر اہتمام عالمی یومِ ذیابطیس پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔پروفیسر آف میڈیسن ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے باشندے غیر متوازن طرز زندگی اور بسیارخوری کے عادی بن چکے ہیں۔موٹاپے کے باعث ذیابیطس و دیگر بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ٹائپ ٹو ذیابطیس بڑا خطرہ بن رہی ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ صحت مند معیاری زندگی کے لئے اپنا طرزِ حیات تبدیل کرنا ہوگا۔پروفیسر طاہر حسین نے کہا کہ سادگی اپنانا اور منشیات سے گریز ضروری ہے ۔پروفیسر ڈاکٹر کریم قمرالدین نے ذیابطیس کے تدراک، جدید طریقہ علاج اور انسولین انجکیشن کے استعمال پر گفتگو کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More