پی کے30 میں برفباری- شدید سردی کے باعث ضمنی انتخاب ملتوی کئے جانے کا امکان
بالاکوٹ(نمائندہ امت)حلقہ پی کے30پر سے میاں ضیاء الرحمان کے ناہل ہونے کے بعد فوری ضمنی انتخابات کا انعقاد ملتوی ہونے کا امکان ہے،اس حولے سے دستیاب اور انتہائی باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ بالائی سیاحتی علاقوں میں حالیہ بارشوں اور برفباری کے باعث تقریبا! تمام آبادی زیریں علاقوں کی جانب منتقل ہو چکی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب کیلئے کم سے کم ایک ماہ کا عرصہ دیا جائے گا اور عین دسمبر یا جنوری میں جب بالائی علاقے ہر لحاظ سے بند اور برفباری کے سبب ڈھک جائیں گے ایسے حالات میں وہاں پولنگ سب سے زیادہ متاثر ہو گی اور پولنگ عملہ و ووٹر کی رسائی ممکن نہ پائے گی۔