بکرا پیڑی میں ٹریفک ہیڈ کانسٹیبل کی رشوت وصولی کی فوٹیج پر رپورٹ طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) آئی جی سندھ ڈاکٹرکلیم امام نے سوشل میڈیا پر بکراپیڑی کے علاقہ میں ٹریفک ہیڈ کانسٹیبل کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئےدکھائے جانیوالی فوٹیج پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سے تفصیلی انکوائری اور محکمانہ اقدامات پر مشتمل رپورٹ فوری طلب کرلی ہے۔