جمرود میں زمین کےتنازع پر2افرادقتل

0

جمرود(نمائندہ امت) جمرودمیں دو فریقوں کے مابین زمین کے تنازع پر فائرنگ سےدو افرادجاں بحق جبکہ خاتوں سمیت دو زخمی ہو گئے۔ضلع خیبر کی تحصیل جمرودکے علاقہ نئی آبادی میں دو فریقین پیرمحمد اورعنایت خان خاندانوں کے مابین زمین پر عرصہ سے تنازع چلا آ رہا تھا کہ اتوار کے روز اس پر جرگہ ہو رہا تھا کہ دونوں فریقین کا جرگہ سے قبل ہی تکرار ہوئی جس کے باعث بات تکرار سے بڑھ کر فائرنگ تک پہنچ گئی اور فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عنایت خان خاندان کے دوا فراد راویل خان ولد سائل خان اورادریس ولد رامبیل جان بحق اور دو افراد مکرم خان ولد سیال خان اورایک خاتون زخمی ہوگئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More