سعودی امداد کے ایک ارب ڈالر آج ملنے کی توقع
اسلام آباد(امت نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نےتوقع ظاہر کی ہے کہ اسٹیٹ بینک کوسعودی عرب سے ملنےولی امداد کے ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط پیر تک مل جائے گی ۔7 سرکاری اداروں کی نج کاری کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ایل این جی کمپنی کی نجکاری کا اثر 5 برس تک سرکاری اداروں کی نج کاری سے زیادہ ہوگا ۔اسٹیل مل،ریلوے اور پی آئی اے کی سعودی عرب سے امدادی رقم ملنے پر پاکستان کو توازن ادائیگی میں کافی مدد ملے گی ۔پاکستان اسٹیل مل کی انتظامیہ کو ادارہ پوری استعداد کے ساتھ چلانے کا جامع منصوبہ 45دن کی مہلت دیدی گئی ہے ۔ایک انٹرویو میں اسد عمر کا کہناتھا کہ انہیں سعودی وزیر خزانہ نے پیر تک پہلی قسط کے اجرا کی یقین دہانی کرا دی ہے۔باقی 2اقساط دسمبر و جنوری میں جاری کی جائیں گی ۔ وزیر خزانہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سعودی عرب اور چین کی مدد سے ادائیگیوں کے توازن کا بحران ٹل گیا ہے ۔انہوں نے چین کی مدد کو انتہائی غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تفصیلات طے ہونے تک وہ چین کی امداد کی رقم ظاہر نہیں کریں گے ۔اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا مقصد کسی خلا کو پر کرنا نہیں بلکہ معاشی تیز لانا ہے ۔آئی ایم ایف کا پاکستان کیلئے کوٹہ 6سے ساڑھے 6ارب ڈالر ہے ۔ہم جاری مالی سال کے اختتام تک جاری کھاتے کا خسارہ کم کریں گے اور اس سال میں یہی ہمارا ہدف ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ 20نومبر تک آئی ایم ایف سے بات بن جائے گی ۔ اتوار کو مختلف ٹی وی چینلز نے رپورٹ کیا کہ عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے فوری طور پر بجلی اور گیس کی قیمتیں مزید بڑھانے اور سیلز ٹیکس کی شرح کو 15 سے18فیصد کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر پاکستان نے بعد میں جواب دینے کی یقین دہانی کرائی ۔اسد عمر نے واضح کیا کہ مالیاتی خسارہ کیسے ختم کرنا ہے ، یہ فیصلہ حکومت کرے گی ۔ادارہ جاتی اصطلاحات کے معاملے پر پاکستان اور آئی ایم میں کوئی اختلاف نہیں ۔