گارڈن مارکیٹ کی قانونی حیثیت تسلیم کی جائے-طارق شاداب

0

کراچی (پ ر) گارڈن مارکیٹ ایکشن کمیٹی کے وفد نے پاکستان ملت کونسل کے چیئرمین طارق شاداب سے ملاقات کی اور گارڈن مارکیٹ کے مسائل بیان کئے، وفد نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے دکانداروں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ گارڈن مارکیٹ ایوب خان کے روڈ میں قائم ہیں، جس کے تمام قانونی کاغذات مکمل ہیں اور ماہانہ کرایہ کے ایم سی کو ادا کیا جاتا ہے لہٰذا مارکیٹ کو انسداد تجاوزات آپریشن میں شامل کرنا زیادتی ہے۔ طارق شاداب نے حکومت سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گارڈن مارکیٹ کے دکانداروں کو ذہنی ازیت سے نجات دلائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More