جماعت اسلامی خالصتاً اقامت دین کی دینی تحریک ہے- محمد حسین محنتی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی خالصتاً اقامت دین کی دینی تحریک ہے، کارکناں وذمہ داراں دین کے کام کو ذاتی کام پر ترجیح دیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔