جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کے مطالبے پر غور کرینگے- صدر کی علما کو یقین دہانی

0

لاہور(امت نیوز)علمائے کرام نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات میں جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔ صدر کہتے ہیں مطالبہ جائز ہے، معاملے پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔صدر عارف علوی سے گورنر ہاؤس لاہور میں علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی، مذہبی اکابرین نے صدر کے سامنے مختلف مطالبات رکھے، کہا کہ اتوار کی بجائے جمعہ کی چھٹی بحال کی جائے۔ڈاکٹر عارف علوی نے مطالبے پر غور کا وعدہ کیا اور کہا کہ اتوار کو چھٹی کے معاملے پر نظرثانی ہوسکتی ہے۔ ملاقات میں صدر نے یقین دلایا کہ حکومت تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے قانون پر کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More