فواد چوہدری اپنے لیڈر کی فکرکریں-ترجمان زرداری

0

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری اپنے لیڈر عمران خان کی فکر کریں۔سابق صدر کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری جمہوریت مخالف عناصر کی آنکھوں میں چبھ رہے ہیں۔آصف علی زرداری کے ترجمان نے کہا کہ عمران خاں صرف یوٹرن ہی نہیں لیتے بلکہ گرگٹ کی طرح رنگ بھی بدلتے ہیں اور حکومت کے 100 دن 100 جھوٹ پر مبنی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو کرپشن چھپانے کا این او سی دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More