رنج والم کے موقع پر قومی ایئرلائنز کی کمائیاں
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہاب کے جنازے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے لوگ لاہور پہنچے ۔انتقال کی خبر میڈیا پر چلتے ہی کراچی ایئرپورٹ پر جنازے میں شرکت کے لئے جانے والوں کا رش لگ گیا،جس کے بعد پاکستان ائیرلائنز نے خصوصی پرواز بھی چلائی اور دوپہر 3 بجے لاہور کے لیے 400نشستوں والا بوئنگ 777طیارہ روانہ کیا گیا ۔دوسری جانب عوام کرایوں میں اضافے کی شکایت بھی کرتے رہے۔مسافروں کا کہنا تھا کہ لاہور کا کرایہ 40ہزار تک وصول کیا جا رہا ہے ،جس پر ایئر لائنز انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ ریوینیو منجمنٹ سسٹم کے تحت کرائے میں اضافہ ہوجاتا ہے۔