چیئرمین سندھ بک بورڈ تعیناتی کیخلاف چیف سیکرٹری سے رپورٹ طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کیخلاف چیف سیکرٹری و سمیت دیگر سے رپورٹ طلب کرلی ۔گریڈ 19 کے افسر کو چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ تعینات کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت گزشتہ روز ہوئی ۔جس کے بعد عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ اور دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔عدالت نے 15 روز میں فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔ معلوم رہے کہ 20 مارچ کو عدالت نے گریڈ 19 کے آغا سہیل پٹھان کو عہدے سے ہٹا کر مستقل چئیرمین ٹیکسٹ بک بورڈ لگانے کا حکم دیا تھا، درخواست گزار کے وکیل ملک الطاف جاوید نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے حکم کی تعمیل نہ کرکے توہین عدالت کی ہے ۔ عدالت نے حکومت کی یقین کے دہانی کے بعد ایک ماہ میں نیا چئیرمین ٹیکسٹ بک بورڈ تعینات کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد عدالتی احکامات کے باوجود 8 ماہ سے گریڈ 19 کا افسر چئیرمین ٹیکسٹ بک بورڈ کے طور پر کام کررہا ہے، گریڈ 19کے افسر کی چئیرمین ٹیکسٹ بک بورڈ صوبے میں تعلیمی نظام بری طرح متاثر ہورہا ہے، وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گریڈ 20 کے قابل افسر کو چئیرمین ٹیکسٹ بک بورڈ تعینات کرنے کا حکم دیا جائے۔