اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں- امیر البحر

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان نیوی کی بحری مشق سی اسپارک 2018 کی اختتامی تقریب میں پاک بحریہ کی جنگی حکمت عملی کا تنقیدی جائزہ لیا گیا جبکہ مشق سے حاصل کردہ تجربات کی روشنی میں سفارشات بھی پیش کی گئیں۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مستقبل کی منصوبہ بندی کے لئے آپریشنل تیاریوں کا تجزیاتی جائزہ ناگزیر ہے۔ نیول چیف نےمزید کہا کہ مشق کے دوران کئے جانے والے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مظاہرے قابل تحسین ہیں۔انہوں نے میری ٹائم مشق سی اسپارک 2018 کے کامیاب انعقاد کو باعثِ اطمینان اور قابلِ تعریف قرار دیا۔ شمالی بحیرہ عرب میں منعقدہ مشق میں پاک بحریہ کے جنگی جہازوں، آبدوزوں، طیاروں، اسپیشل فورسز اور میرین فورس نے حصہ لیا۔پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی، پاک فضائیہ اور پاک آرمی کے فضائی دفاع کے شعبوں اورمختلف وزارتوں کے نمائندگان نے بھی مشق میں شرکت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More