ڈاکٹر عافیہ کی واپسی پاکستانی عوام کی عزت میں اضافے کا سبب بنے گی-الطاف شکور
کراچی(پ ر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی وطن واپسی اس وقت ملک کا سب سے اہم اور بڑا مسئلہ ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کی موجودہ حکومت کے دور میں وطن واپسی ہر پاکستانی کی عزت و وقار میں اضافہ کا باعث بنے گی۔ اس اقدام سے گرین پاسپورٹ اور ملک کی نیک نامی کو چار چاند لگ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور ادارے منظم سرگرمی کے ساتھ قوم کی بیٹی کو وطن واپس لانے کے لئے متحد ہو کر اپنا کردار اور فرض ادا کریں۔