تنقید کرنے والے بھٹو کے نام سے نکل کر اپنی کارکردگی دکھائیں-انور گجر
کراچی(پ ر) تحریک انصاف سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد انور گجر نے بلاول کے بیانات پر کہا ہے کہ بلاول زرداری عمران خان اور اس کی حکومت پر تنقید کرنے سے پہلے بھٹو خاندان کے نام سے نکل کر اپنی 10سالہ کارکردگی عوام کے سامنے لائیں۔بلاول اور زرداری اپنے آباوٴ اجداد کے نام پر شرمندگی محسوس کرکے سیاست کرنے کے بجائے بھٹو خاندان کے نام میں آج بھی چھپے بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرداری کی سیاسی تاریخ لوٹ مار اور کرپشن سے بھری پڑی ہے ۔