میلادالنبیؐ کیلئے انتظامات جلد مکمل کئے جائیں- چیئرمین بلدیہ غربی

0

کراچی (بزنس رپورٹر) بلدیہ غربی میں جشن میلادالنبیؐ شایان شان طریقہ سے منانے اور عوام کو بہترین سہولیات سے انتظامات کو مکمل کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد نے اراکین کونسل اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ پیح ورک، روشنی کے انتظامات، صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ بلدیہ غربی کی تمام مساجد اور میلادالنبیؐ کے حوالے سے دیگر مقامات پر منعقدہ محافل کے مقامات پر کاموں کو مکمل کیاجائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More