جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس میں 100روزہ رپورٹ پیش ہونے کا امکان
اسلام آباد ( سٹا ف رپورٹر) اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ 23نومبر کو طلب کر لیا۔سہ پہر 3بجے منعقد ہونے والے اجلاس میں تا زہ ترین سیا سی صورتحال سمیت اہم قومی اور بین الاقوامی ایشوز زیر بحث آئیں گے جبکہ توقع ہے کہ حکو مت کی 100 روزہ کارکردگی رپورٹ بھی اسی اجلاس کے دوران پیش ہوگی۔ اپوزیشن کی جانب سے نیب کی کارروائیوں پر حکو مت کے خلاف تنقید اور احتجاج کیا جائے گا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کر دئیے ہیں۔ نیب افسران انہیں جمعہ کی صبح لے کر اسلام آباد پہنچیں گے اور وہ اسمبلی کے اجلاس کے اختتام تک اسلام آباد میں نیب کی حراست میں رہیں گے تا ہم حسب معمول انہیں اجلاس میں شرکت کیلئے نیب ا فسران کی نگرانی میں لا یا اور لے جایا جائے گا۔