امریکہ سے عبوری حکومت – سربراہ پر اتفاق نہیں ہوا – طالبان

0

پشاور(نمائندہ خصوصی)افغان طالبان کے اعلیٰ وفد نے قطر میں امریکی وفد سے ملاقات کی۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق رواں ماہ کی 14-15اور 16تاریخوں کوافغان طالبان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے دوحہ شہر میں امریکی اعلیٰ وفد سے ملاقات کی اورافغان تنازعہ کے پرامن حل پر گفتگو کی تاہم یہ گفتگو ابتدائی تھی اور اب تک کسی مسئلے پر اتفاق نہیں ہواہے۔ مذاکرات میں افغان طالبان کی جانب سے افغانستان کی موجودہ صورتحال، اسلامی نظام کے قیام پر اصرار اور مسئلے کے حقیقی حل کے حوالے سے حقائق بیان کئے گئے۔ عبوری حکومت یا آئندہ انتخابات اور صدر کے بارے میں میڈیا میں جو پروپیگنڈا کیا جارہا ہے وہ من گھڑت ہے۔ اسی طرح خفیہ عناصر اور اشخاص کی جانب سے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں یا چند تجزیہ نگار اپنی جانب سے اندازے لگا رہے ہیں جو تمام بے بنیاد ہیں۔یہی افراد جان بوجھ کر تشویش اور شکوک پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم عوام کو تسلی دیتے ہیں کہ افغان طالبان کے نمائندے کسی صورت میں بھی میں ایسی چیز پر اتفاق نہیں کریں گے کہ جو اسلامی اصول، طالبان کی پالیسی، شہداء اور محاذوں میں موجود مجاہدین کی مقدس آرزووٴں سے متصادم ہو۔افغان مسئلہ کے بارے میں جو فیصلہ بھی ہوا اس کے حوالے سے افغان طالبان اور عوام کو باخبر رکھیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More