اسلام آ باد ( نمائندہ امت) سخت شرا ئط کے باعث حکومت نے آ ئی ایم ایف سے قرضہ لینے میں تا خیر کا فیصلہ کیا ہے،حتمی منظوری آج دی جائے گی،سعودی عرب سے 1ارب ڈالرمل گئے ۔ذرا ئع کے مطابق آئی ایم ایف نے متعلقہ سرکاری اداروں بالخصوص فیڈرل بورڈ آ ف ریو نیو ، وز ارت تجارت ،نجکاری اور توا نا ئی کی کا رکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ان کی کا رکردگی پر عدم ا طمینان کا ا ظہار کیا ہے۔آئی ایم ایف نے شرائط میں مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے ترسیلی نقصانات ختم کئے جائیں، فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو ،سٹیٹ بینک،نیپرا،اوگراکو کلی طور پر خودمختار بنایاجائے، شرح سودمیں مزیدایک سے ڈیڑھ فیصداضافہ کیاجائے، بجلی و ٹیکس چوروں کے خلاف سخت کا رروا ئی ،روپے کی قدرپرکنٹرول سے گریزاور جنرل سیلز ٹیکس میں ایک فیصد ا ضا فہ کیا جا ئے۔ پاکستان پر و اضح کر دیاگیاہے کہ تمام شعبوں سے بتدریج سبسڈی کا خا تمہ کرنا ہو گا۔آئی ایم ایف نے قرض کے عوض پاکستان سے چین اور یو اے ای کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں سمیت سی پیک کے تحت قرضوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیں جبکہ جب کہ این ایف سی ایوارڈ پر نظر ثانی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کےمطابق حکو مت آئی ایم ایف سےقرض لینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج کرے گی۔ اس حوالے سے مذکرات ختم ہوگئے ہیں۔ سعودی عرب سےمالیاتی پیکج ملنےپرآئی ایم ایف سےکم قرضہ لینےسے متعلق دوبارہ مذاکرات متوقع ہیں جبکہ معیشت کی موجودہ صورتحال پروزیراعظم کومفصل بریفنگ دی جائے گی پاکستان کوکتنےمالیاتی پیکج کی ضرورت ہے اس حوالے سے وزاعظم کی زیر صدرات اجلاس میں اہم فیصلہ کیاجائےگا۔ذرا ئع کے مطابق سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی ا مداد ملنے اورآئندہ چند دنوں میں دو ا رب ڈالر مزید آنے کی توقع کے علاوہ چین اور متحدہ عرب امارات سے امداد کے مثبت اشارے ملنے کے بعد حکو مت نے آ ئی ایم ایف سے قرضہ فوری نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور مالیاتی ادارے کی طرف سے پیش کردہ شرا ئط پر مزید بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکو مت نے آئی ایم ایف پر و ا ضح کیا ہے کہ وہ عوام پر مزید مہنگائی کا بو جھ نہیں ڈالنا چا ہتی ، آ ئی ایم ایف کی طر ف سے جس طرح کے ا قدامات تجویز کیے جا رہے ہیں اس سے عوام پس جا ئیں گے اس لیےحکو مت فوری طورپر آئی ایم کی سخت شرا ئط پر عمل درآمد نہیں کر سکتی ۔دریں اثناسعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالرز ملنے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 14ارب 80کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہاہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں جبکہ اگلے ایک دو روز میں باقی دو ارب ڈالر بھی موصول ہوجائیں گے ، ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ آسان شرائط پر قرضہ ہے جو سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کودیاگیا ہے ، سعودی عرب کی جانب سے دیئے گئے معاشی پیکج کے مطابق تین ارب ڈالر تین اقساط میں ملنا تھے جن کی پہلی قسط موصول ہوچکی ہے۔