ایشین فٹ سال کی میزبانی اسلام آباد کو مل گئی
اسلام آباد (امت نیوز) ایشین سوکر فٹ سال چیمپئن شپ آئندہ ماہ 13 سے 16 دسمبر تک اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس میں میزبان پاکستان سمیت بھارت، نیپال، بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، ترکی اور برونائی کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے ترجمان مبشر سنجرانی نے بتایا ہے کہ4 روزہ ایونٹ میں غیرملکی ٹیموں بھارت، نیپال، بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، ترکی اور برونائی نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے، پاکستانی ٹیم میزبان کی حیثیت سے ایونٹ میں قسمت آزمائی کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے رواں سال کے شروع میں پہلی مرتبہ انٹرنیشنل فٹ سال کپ کی میزبانی کی تھی اور یہ رواں برس کے دوران دوسرا ایونٹ ہو گا۔ مبشر سنجرانی جو کہ قومی فٹ سال ٹیم کے کپتان بھی ہیں نے کہا کہ حال ہی میں منعقدہ قومی فٹ سال چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا۔