”پڑھا لکھا پاکستان ترقی کی ضمانت ہے“

0

لندن( امت نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کرپشن اور تعلیم کی کمی کو پاکستان کے دو سنگین مسائل قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اللہ کرے عمران خان کرپشن کے خاتمے میں کامیابی حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کی کمی اور کرپشن ملک کے لیے سنگین مسائل ہیں۔آفریدی کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں وائی فائی پہنچ گئی، وہاں تعلیم پہنچائی جانی چاہیے، پڑھا لکھا پاکستان ترقی کی ضمانت ہے۔خیال رہے کہ شاہد آفریدی فانڈیشن ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔شاہد آفریدی فانڈیشن ملک میں تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں، 2 اسکولوں کا انتظام سنبھال لیاواضح رہے کہ گذشتہ ماہ سندھ کے علاقے ریڑھی اور وانگی گوٹھ میں دو اسکولوں کا انتظام سنبھالا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More