ٹیسٹ ہارنے پر بہت دکھ ہوا-اسد شفیق
لاہور(امت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بیٹسمین اسد شفیق کا کہناہے کہ کیویز کے خلاف جیتا ٹیسٹ ہارنے میں بہت دکھ ہوا ہے۔ رات بھر سو نہیں سکا۔انہوں ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ 4000ہزار رنز مکمل کرکے بھی کوئی خوشی نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اسد شفیق نے 4000 ہزار رنز مکمل کرلئے ،مڈل آرڈر بیٹسمین نے یہ سنگ میل 64 ویں میچ میں عبور کیا۔ اسدشفیق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 24 پر پہنچے تو طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں ان کے 4 ہزار رنز مکمل ہوگئے۔ مصباح الحق اور یونس خان کی رخصتی کے بعد پاکستانی بیٹنگ کے اہم ستون سمجھے جانے والے بیٹسمین نے 40 کے قریب اوسط سے رنز بنائے ہیں، ان میں 11 سنچریز اور 21 ففٹیز شامل ہیں۔