جونی بیئرسٹو اور سٹورٹ براڈ کو انگلش ٹیم میں طلب

0

کولمبو (امت نیوز) انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف شیڈول تیسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کیلئے فاسٹ بائولر سٹورٹ براڈ اور وکٹ کیپر بلے باز جونی بیئرسٹو کو ٹیم میں شامل کر لیا۔ براڈ کو جیمز اینڈرسن اور بیئرسٹو کو ثام کیورن کی جگہ سکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔ اینڈرسن کو آرام کی غرض سے ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ ثام کیورن کو فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ بیئرسٹو انجری مسائل کے باعث ابتدائی دو ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More