ایشیا کپ کو سالانہ ایونٹ بنانے کی تجویز زیر غور

0

ڈھاکہ (امت نیوز) ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ناظم الحسن نے کہاہے کہ ایشیا کپ کو سالانہ ایونٹ بنانے کی تجویز زیر غور ہے،زیادہ ایونٹ ہونے سے ایشیا میں کرکٹ کو فروغ ملے گا ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایشیا کپ کو سالانہ ایونٹ بنانے کی تجویز زیر غور ہے،زیادہ ایونٹ ہونے سے ایشیا میں کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ ناظم الحسن کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کا انعقاد سالانہ بنیادوں پر کروانے کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔ایشین کرکٹ کونسل انڈر 19 ، ایشیا کپ اور ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ بھی منعقد کرواتا ہے، ایشیا کپ کے بعد انڈر 19 اور ایمرجنگ ٹیم ایشیا کپ بھی ہر سال کروانے کی خواہش ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More