میاں خرم رسول کے خلاف دائر بینک ڈیفالٹ کرپشن کیس کا فیصلہ محفوظ

0

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے میڈیا ایڈوئزر میاں خرم رسول کے خلاف بینک ڈیفالٹ کرپشن کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔ اس موقع پر ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ نیب کے پراسیکیوٹرنے آخری دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم نے نجی بینک میں پیراماؤنٹ انٹرپرائززکام میں فور سی کی مد میں حدود سے تجاوزکیا۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 27نومبر تک ملتوی کر دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More