فاروق ستار کی بے عزتی
کراچی (امت نیوز) متحدہ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی اس وقت بے عزتی ہوگئی جب وہ آباد کا دھرنا ہائی جیک کرنے کیلئے شارع فیصل پہنچے۔ انہوں نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرنے کیلئے مائیک پر بولنے کی کوشش کی تو منتظمین نے ان سے مائیک چھین لیا ،تاہم متحدہ رہنما مسلسل مائیک پر بولتے رہے۔