سائبان کی کوششوں سے خاتون ضمانت پر رہا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائبان انٹر نیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن کی کوششوں سے قتل کیس میں خدیجہ دلدار کو ضمانت ملنے پر وومن جیل سے رہا کردیا گیا۔ وومن جیل کے دورے کے دوران خدیجہ نے سائبان کے عہدیداروں رہا کرانے کی اپیل کی تھی۔خدیجہ نے رہائی پر شکریہ ادا کیا۔