چیسٹ پین یونٹس سے5ہزار جانیں بچائی گئیں-ڈاکٹر ندیم قمر

0

کراچی(بزنس رپورٹر)قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر نے کہا ہے کہ این آئی سی وی ڈی کے چیسٹ پین یونٹس کے ذریعے ایک سال کے دوران 5ہزار مریضوں کی زندگیاں بچائی گئی ہیں۔شہر کے 7مقامات پر قائم یونٹس میں ایک سال کے دوران ایک لاکھ 16ہزار مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔یونٹس کی افادیت اور شہر میں ٹریفک جام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے مزید 10یونٹس کا اضافہ جلد کریں گے۔وہ ناگن چورنگی پر قائم چیسٹ پین یونٹ کے ایک سال مکمل پر ہونے پر تقریب سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر سینئر کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر پرویز چوہدری، ڈاکٹرزائرحسین، عذرا مقصود اور عبدالناصر بھی موجود تھے۔یونٹ کا ایک سال مکمل ہونے پر کیک بھی کاٹا گیا۔ڈاکٹر ندیم قمر نے کہاکہ عوام رہنمائی کریں۔مزید یونٹس کہاں اور کن علاقوں میں نصب کیا جائے۔اس یونٹ سے ناگن چورنگی کے اطراف کے علاقوں میں رہنے والے عمر رسیدہ افراد مفت طبی معائنہ کرواسکتے ہیں۔ڈاکٹر پرویز چوہدری اور ڈاکٹر زائر حسین نے بھی خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More