برطانیہ نے مفرور بابر غوری کو بھی سہولت دیدی

0

لندن(نمائندہ امت)برطانیہ نے پاکستان سے مفرور ایک اور ملزم کو سہولت دے دی ۔ایم کیو ایم کے سابق رہنما بابر غوری کو لندن ایئر پورٹ پر حراست میں لے کر پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں بابر غوری کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔ذرائع کے مطابق برطانوی بارڈر ایجنسی نے بابر غوری کوحراست میں لیا تھا۔ ان سے پوچھاگیا کہ ان کی آمد کا مقصد کیا ہے ،وہ کہاں ٹہریں گے اوران سے کون کون ملے گا۔ بعدازاں انہیں رہا کردیا گیا۔لندن پولیس نے بابر غوری کے خلاف کارروائی سے اظہار لاعلمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا معاملےسے کوئی تعلق نہیں۔ دریں اثنا اس حوالے سےسوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات میں کہا گیا کہ بابر غوری کو لندن ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے اور انہیں 24 گھنٹے کے اندر پاکستان منتقل کردیا جائے گا۔دوسری جانب بابر غوری کے خاندانی ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ میں ہی ہیں اور پولیس نے ا ن کی حراست کی تردید کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More