باپ بیٹے کی لاشوں کی بلوچستان لے جانے میں ورثا کو مشکلات کا سامنا

0

کراچی(رپورٹنگ ٹیم)قونصلیٹ حملے میں فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے حاجی نیاز محمد اور اس کے بیٹے محمد ظاہر کی لاشیں وصول کرنے میں ورثا کو شدید مشکلات اور اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس ورثا سے تعاون نہیں کررہی تھی، تاہم رات گئے میڈیا پر خبر چلنے پر میتیں حوالے کردی گئیں۔مقتول کے بھائی حبیب الرحمان کا کہنا تھا کہ رشتہ دار کراچی میں ہیں۔میتیں ہمارے حوالے نہیں کی جارہی ہیں۔لواحقین کا کہنا تھا کہ پولیس لیٹر دینے میں تاخیر کررہی ہے۔ باپ بیٹے نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کیماڑی کے ایک فلیٹ میں گزاری۔حاجی نیاز کے7 بچے ہیں، جبکہ ظاہر کی2 کمسن بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔بعدازاں میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے رات گئے میتیں ورثاء کے حوالے کردیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More