حملے کی لائیو کوریج پر 22 ٹی وی چینلز کو پیمرا کے نوٹسز جاری

0

اسلام آباد (نمائندہ امت) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر ہونے والے حملے کی براہ راست کوریج کو غیرذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے 22 چینلز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کر دئیے ۔ پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ‘پیمرا قوانین اور الیکٹرانک میڈیا ضابطہ اخلاق 2015 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کراچی میں چینی قونصل خانے پر ہونے والے حملے کی غیرذمہ دارانہ میراتھن کوریج کرنے پر 22 ٹی وی چینلز کو نوٹس جاری کرکے 30 نومبر تک جوب دہی کا حکم دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More