کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹر بورڈ نے پانی چوری روکنے کے بجائے شہر میں ناغہ سسٹم نافذ کردیا۔سردیوں میں کھپت کم ہونے کے باوجود واٹر بورڈ پانی کی فراہمی میں ناکام ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ خالد محمود شیخ نے گزشتہ دنوں متعدد اجلاس طلب کئے ،جس میں شہریوں کو پانی کی منصفانہ تقسیم پر غور و خوض کیا گیا ۔اجلاسوں میں ڈ ی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز اسد اللہ خان ، چیف انجینئر ز غلام قادر عباس، سلیم احمد ، اعظم خان سمیت تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز ۔ ایکسیئنز و دیگر ماہرین نے شرکت کی ،ایم ڈی خالد محمود شیخ نے ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل سروسز اور چیف انجینئرز کو پانی کی منصفانہ فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔اس ضمن میں ناغہ سسٹم مزید فعال کرنے اور موثر اقدامات پر زور دیا ۔ایم ڈی کی ہدایت پرپانی فراہمی کیلئے ناغہ سسٹم کا شیڈول جاری کردیا گیا ،جس کے مطابق ہر پیر شام 4بجے سے منگل 4بجےسہ پہر تک لانڈھی ، کورنگی اور اطراف کے علاقوں میں فراہمی بند رہے گی ۔اس دوران سی او ڈی نظام سے منسلک علاقوں کو پانی فراہم کیا جائے گا ، منگل شام4 بجے سے بدھ شام 4بجے تک گلشن اقبال 13-Dاور ملحقہ علاقوں،لیاری (چندعلاقے) ملیر گلستان جوہر اور اسکیم 33سے ملحقہ علاقوں میں فراہمی بند رہے گی ۔اس دوران پانی اولڈ سٹی ایریا، کلفٹن ،کیماڑی اور ملحقہ علاقوں ،تمام سوسائٹیز(جمشید ٹاؤن)گلشن اقبال ، بہادرآباد،لائنز ایریا، کھارادر،سی او ڈی نظام سے منسلک علاقوں،گلبرگ ، نارتھ ناظم آباد، اور ملحقہ علاقوں کو پانی فراہم کیا جائے گا ،بدھ شام 4 بجے سے جمعرات شام4بجے تک لیاقت آباد ۔ ناظم آباد اور ملحقہ علاقوں کو فراہمی بند رہے گی ،اس دوران شیر شاہ ، ماڑی پور،کیماڑی اور ملحقہ علاقوں کو پانی کی فراہمی جاری رہے گی ،جمعرات شام 4بجے سے جمعہ شام 4بجے تک نیپا پمپ ہاؤس اور اس کے نظام آب سے منسلک علاقوں،گلبرگ ، نارتھ ناظم آباد اور ملحقہ علاقوں،ملیر کینٹ ، صالح محمد گوٹھ ، میمن گوٹھ،جام گوٹھ ،بروہی گوٹھ ، الہلال سوسائٹی اور ملحقہ علاقوں، بھٹائی آباد، رضوان سوسائٹی ، مسکن ، اولڈ راوین ، ڈسکو ، گلشن اقبال بلاک 6,9,17اور ملحقہ علاقوں کو پانی کا ناغہ رہے گا، جبکہ گلستان جوہر ، اسکیم 33 ،گلبرگ ، اور ملحقہ علاقوں ،سٹی ایریا (مکمل ) سی اوڈی اور اس سے منسلک تمام علاقوں، نارتھ ایسٹ کراچی کو پانی فراہم کیا جائے گا،جمعہ شام 4بجے سے ہفتہ شام 4بجے تک جمشید ٹاؤن،گلشن اقبال کے علاقوں ، دھوراجی ، دہلی مرکنٹائل سوسائٹی ، اوورسیز سوسائٹیز ، امیر خسرو ،بہادرآباد، منظور کالونی ،جمشید ٹاؤن کی سوسائٹیز ، لائنز ایریا، گلشن اقبال بلاک 14،پی آئی بی کالونی ، کورنگی ،کورنگی انڈسٹریل ایریا ، لانڈھی میں ناغہ کیا جائے گا ،جس سے سی اوڈی سے منسلک تمام علاقے ، لانڈھی ، ڈی ایچ اے ، اختر کالونی ، کشمیر کالونی کو پانی فراہم کیا جائے گا ، ہفتہ شام 4بجے سے اتوار شام 4 بجے تک گلشن اقبال ، جمشید ٹاؤن کے کچھ علاقوں کو فراہمی بند رہے گی ۔یہاں سے بچنے والا پانی اولڈ سٹی ایریا، لیاری ، صدر، کیماڑی اور ملحقہ علاقوں کو فراہم کیا جاسکے گا،اتوار شام 4بجے سے پیر شام 4بجے تک کلفٹن ،کیماڑی اور ملحقہ علاقوں کو فراہمی بند رہے گی ۔اس دوران جمشیدٹاؤن ، لیاری ٹاؤن اور گلشن اقبال و ملحقہ علاقوں کوپانی فراہم کیا جائے گا،علاوہ ازیں گھگر تا محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تمام کنکشنز ،کورنگی ڈسٹرکٹ کونسلز ،یونین کونسلز ودیگر علاقوں کو جہاںروزانہ پانی فراہم کیا جاتا تھا ۔اب وہاں صبح 8سے رات8بجے تک پانی بند رہے گا ۔اس دوران پانی ضلع کورنگی کو فراہم کیا جائے گا،مدینہ کالونی اور واٹربورڈ این ای کے کالونی کو دو دن فراہمی بند رہے گی، جس کے بعد 2 دن پانی فراہم کیا جائے گا،اس دوران پانی بذریعہ K-II اور w-10 کے علاقوں کو فراہم کیا جائے گا،حب پمپنگ اسٹیشن سے منسلک تمام علاقوں کو باری آنے پرپورے 60گھنٹے پانی فراہم کیا جائے گا،جس کے بعد KIII کی 84انچ اور 72انچ قطر کی لائن سے منسلک تمام کنکشن مکمل بند رکھے جائیں گے ،میٹروول اورنگی فرید کالونی ، بلدیہ کو فراہمی آب کیلئے پانی کا پریشر بہتر کرنے کیلئے حب ٹرنک مین سے منسلک (حب ریزروائر تا بنارس)66انچ قطر کی لائن کے تمام کنکشن بند رہیں گے،بلدیہ ٹاؤن کو فراہمی آب یقینی بنانے کیلئے ایف ٹی ایم (فیڈرل ٹرنک مین)کو اضافی پانی بذریعہ بورڈ آفس اور یونیورسٹی ریزروائر خصوصی طور پر مہیا کیا جائے گا، اس کے علاوہ الہلال سوسائٹی میں 66انچ قطر کے نئے والووز کی تنصیب کے ذریعے پانی کے نظام میں بہتری لائی جائے گی۔