قومی اسمبلی میں شہباز حکومت پر برس پڑے

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کو این آر او دیا جب کہ آج تک مجھ پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت نہیں دیئے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے کہا کہ چین ان چند ممالک میں شامل ہے جو ہر حال میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہتا ہے۔ سی پیک کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی جو ناکام ہوئی۔شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم کا بیان آیا کہ یوٹرن لینا بڑے لیڈرز کی حکمت عملی ہے، انہوں نے ہٹلر کا نام بھی لیا، اگر یوٹرن لینا بڑے لیڈر کی نشانی ہے توجوہری ملک کے بارے میں دنیا کیا سوچے گی، کون سا ملک ہم پر اعتبار کرے گا کہ یہ تو معاہدے کرکے یوٹرن لے لیں گے، شاہ محمود قریشی کل کو کسی ملک کے ساتھ معاہدہ کرکے آئیں اور وزیراعظم کہے یہ کالعدم ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ وزیراعظم کے یوٹرن پرموقف سے پاکستان کا نقصان ہو رہا ہے، ان کے ہاتھ میں 22 کروڑ عوام کا مستقبل ہے اب تو وہ سمجھداری کا ثبوت دیں۔شہباز شریف نے کہا کہ جب وزیراعظم غیر ذمہ دارانہ بات کریں گے تو ایوان میں بات ہو گی ، کوالالمپور میں وزیراعظم نے بیان دیا کہ پوری اپوزیشن جیل جائے گی، آپ ڈکٹیٹر نہیں بلکہ سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں،آپ دھونس جماتے ہیں۔ ہمیں دھمکیاں نہ دی جائیں، ہم ان گلیوں سے کئی مرتبہ گزر چکے ہیں، مشکل وقت کا سامنا کرنا جانتے ہیں۔ ہم نے آمروں کا مقابلہ کیا، پیپلز پارٹی کی قیادت نے تو کوڑے کھائے اور شہادتیں دیں۔ مجھ پر ملتان میٹرو اور دیگر منصوبوں میں کرپشن کےالزامات لگائے گئے، آج تک ان الزامات کے ثبوت نہیں دیئے گئے، میں نے کہا تھا کہ عمران خان کو کس نے این آر او کے بارے میں کہا، این آر او تو عمران خان نے اپنی ہمشیرہ علیمہ خانم کو دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More