چیئرمین سینیٹ کی رولنگ پرفواد چوہدری نےعلی محمد کابیان غلط قرار دےدیا

0

اسلام آباد(امت نیوز)چیئرمین سینٹ کی رولنگ پروفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے علی محمد خان کابیان غلط قرار دے دیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ اپنے بیان پر قائم ہیں،علی محمد خان نے سینیٹ میں غلط بیان دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ میں میرے داخلے پر پابندی کی وزیراعظم عمران خان نے مذمت کی تھی اور کابینہ کے اجلاس میں کی تھی ،اس بات پر آج بھی قائم ہوں۔انٹرویو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ علی محمد خان جنہوں نے اس بات کی تردید کی ممکن ہے وہ اس وقت کابینہ اجلاس میں موجود ہی نہ ہوں کیونکہ یہ بات اس وقت کی گئی جب اجلاس ختم ہورہا تھا۔واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ نےچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی رولنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔اگلے دن سینیٹ اجلاس میں وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کا طرز عمل زیر بحث ہی نہیں آیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More