انتہا پسند ہندوؤں کی دھمکی پر اداکار شاہ رخ خان کی سیکورٹی سخت

0

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی انتہا پسند ہندو جماعت کی جانب سے سیاہی پھینکنے کی دھمکی کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ریاست اڑیسہ کے تاریخی خطے کلنگا میں 27 نومبر سے شروع ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہونی ہے جس میں شاہ رخ خان کو بطور مہمان شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ اسی دوران کلنگا سینا نامی ہندو انتہا پسند تنظیم کی جانب سے اداکار کی اڑیسہ آمد پر ان پر سیاہی پھینکنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ کلنگا سینا نے شاہ رخ پر الزام عائد کیا ہے کہ 17 سال قبل ریلیز ہونے والی فلم ’اشوکا‘ میں شاہ رخ خان نے نہ صرف اڑیسہ کی تاریخ کو مسخ کیا بلکہ ریاست کی ثقافت اور یہاں کے لوگوں کی جانب سے لڑی جانے والی کلنگا جنگ کی غلط منظر کشی بھی کی۔انتہا پسند تنظیم کے سربراہ ہیمنت رت نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ ریاست کے لوگوں کے جذبات مجروح کرنے پر معافی مانگیں ورنہ اڑیسہ میں اُن کے چہرے پر سیاہی پھینکی جائے گی۔اداکار کو دھمکی ملنے کے بعد اڑیسہ کے کمشنر کا کہنا ہے کہ ہاکی ورلڈ کپ کے دوران شاہ رخ خان کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More