معاشی میدان میں کامیابی کیلیے ہنرمند بزنس گریجویٹس ناگزیر ہے ۔عمران اسماعیل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عالمی سطح پر معاشی میدان میں کامیابی کے لئے باصلاحیت اور ہنر مند بزنس گریجویٹس کی تیاری کو ناگزیر قرار دیا ہے۔انہوں نے کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈر شپ کے چوتھے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بزنس ایڈمنسٹریشن کا شعبہ ماضی کے مقابلے میں کئی گنا وسیع اور مفید ہوچکا ہے ۔اسکول کے چیئرمین حسین داؤد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔