سیفٹی علاقائی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی
کراچی(بزنس رپورٹر)اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز نے پاکستان میں منعقد ہونے والی پہلی سینٹر فار کیمیکل پراسس سیفٹی کی ریجنل میٹنگ کی مشترکہ میزبانی کی۔ کانفرنس میں ملک بھر سے 40 سے زائد کمپنیوں اور تعلیمی اداروں کے علاوہ جرمنی، جاپان، امریکہ اور جنوبی افریقہ کی تنظیموں نے بھی شرکت کی۔سینٹر فار کیمیکل پراسس سیفٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شکیل قادری نے کیمیکل کی صنعت میں حفاظتی عوامل کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اینگرو پولیمر کے چیف ایگزیکٹو عمران انور نے لوگوں کو ٹریننگ دینے کی ضرورت پر بات کی۔مشترکہ میزبانی پر عمران انور کو مومینٹو پیش کیاگیا۔