وزیراعظم کا ٹرمپ کو جرأت مندانہ جواب قابل تحسین ہے- عاکف سعید
کراچی (پ ر) امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف ٹرمپ کی ہرزہ سرائی پر وزیراعظم کا جرأت مندانہ جواب قابل تحسین ہے۔ امریکہ افغانستان میں ہار کا غصہ پاکستان پر نکالنا چاہتا ہے۔ امریکہ کو بھی اب اس کی احسان فراموشیاں یاد دلائی جائیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمیں امریکہ سے ہوشیار بھی رہنا ہوگا۔ پاکستان کے حوالے سے امریکہ کے معاندانہ رویے سے بچائو کا اصل حل یہ ہے کہ ہم رب کی وفاداری کو اپنا شعار بنائیں۔