جے ڈی سی فائونڈیشن کی عالمی میلاد کانفرنس۔اہم شخصیات کی شرکت

0

کراچی(بزنس رپورٹر)جے ڈی سی فاؤنڈیشن نے عالمی میلاد مصطفیؐ کانفرنس و چراغاں کا اہتمام کیا۔اس موقع پر اعجاز علی ہجویری سجادہ نشین داتا دربار، دیوان محمد سجادہ نشین پاک پتن، پیر مقدس شاہ کاظمی بری امام سمیت ملک کے مزارات کے گدی نشینوں سمیت مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات، سیاسی اور سماجی رہنمائوں نے بھی شرکت کی۔ہندو ہیلپ لائن کے سربراہ آتم پرکاش نے کہا کہ آپؐ کی ذات مبارکہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ پورے عالم کے لیے رحمت ہے۔فاروق ستار کے مطابق نفرتوں کے اس دور میں آپؐ کے نام مبارک پر سب کا اکٹھا ہوجانا اتحاد بین المذاہب کی بہترین مثال ہے۔امین شہیدی نے کہا کہ آپؐ کی تعلیمات ہمیں صبر اور برداشت کا سبق دیتی ہیں۔مولانا منظر الحق تھانوی نے کہا کہ اقوام عالم تعلیمات محمدیؐ پر عمل شروع کر دے، تو کامیابی ہمارا مقدر ہوگی۔علی اکبر گجر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں 38 ہزار دیے بھی روشن کئے گئے ۔ فائونڈیشن کے جنرل سیکرٹری ظفر عباس نے کہا کہ آج ہم نے دنیا کو پیغام دے دیا ہے کہ ہم سب متحد ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More