لیگی دور کے کئی منصوبے 100روزہ حکومتی پلان میں شامل
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)طلبہ کوسائیکلوں کی فراہمی،ای واؤچرزکی تقسیم،سائنس لیبارٹریز کی اپ گریڈیشن اورشام کو سرکاری سکولوں میں تدریسی عمل سمیت ن لیگ دورکےکئی منصوبےسوروزہ حکومتی پلان میں شامل کرلیےگئےہیں۔ حکومت کےبڑےدعوےلیکن کچھ نیانہ کرپائی، کچھ بڑا کرنےکےدعوؤں کے نتائج کچھ بھی نہ نکل سکے،پرانے منصوبےبھی نئے منصوبوں کاحصہ اب بن رہےہیں۔سابق دور حکومت کےدوران طلبہ میں سائیکل فراہم کرنےکا منصوبہ شروع ہوا،مسلم لیگ ن کی حکومت میں اس وقت کےوزیرتعلیم رانامشہودنےاس منصوبےکاافتتاح کیا تھا۔ پی ٹی آئی حکومت آئی تواب وزیرتعلیم مرادراس بھی اسی طرزپرچل نکلےہیں،انہوں نےطلبہ میں سائیکل تقسیم کیں اورپھر تصویربھی جاری کردی۔سابق دورحکومت کاطالبات کوای واؤچرزدینےکامنصوبہ بھی پی ٹی آئی حکومت کے100روزہ پلان میں شامل ہے،اس کےعلاوہ سائنس لیبارٹریزکی اپ گریڈیشن،شام میں سرکاری سکولوں میں تدریسی عمل، سرکاری سکولوں میں زیرتعلیم طلبہ کےتمام تراعدادوشمارشمارآن لائن کرنےکامنصوبہ بھی نئےپی ٹی آئی حکومت کےپلان میں شامل کرلیاگیاہے۔اس کےعلاوہ اساتذہ کی ترقیوں اورتبادلوں پرکمپیوٹرائزڈسسٹم کرنے اور سکولز لائبریریز بنانےکاسابق دورحکومت کامنصوبہ بھی نئے100روزہ پلان میں شامل ہے۔صوبائی وزیرتعلیم مرادراس بات کرنے کوتیارہی نہیں جبکہ محکمہ تعلیم حکام اس حوالےسےکہتےہیں کہ چاہےپرانےمنصوبےہوں کام تو کر رہے ہیں۔