لاہورمیں بے گھرافراد کیلئے شامیانے نصب

0

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی۔مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بھر میں فٹ پاتھوں پر سونے والے افراد کےلیے وزیراعظم کے حکم پر شامیانے لگا دیے گئے،جبکہ مزدوروں نے کہا ہے کہ ان کے لیے روزگارکابندوبست کیاجائے۔ وزیراعظم نے سماجی ویب سائٹ پر کہاتھا کہ میں نے وزیر اعلی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ بڑھتی سردی کے پیش نظر فٹ پاتھ پر سونے والوں کے لیے ٹینٹ لگائے جائیں اور ان کو کھانا پینا مہیا کیا جائے تاوقتیکہ پناہ گاہ کی تعمیر مکمل نہیں ہو جاتی جبکہ کراچی اور پشاور میں مقامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے ۔ بعدازاں وزیر اعظم کی جانب سے سماجی ویب سائٹ پرفٹ پاتھ پر سونے والے افراد کےلیے لگائے گئے شامیانوں کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسے تمام بے گھر افراد جو حکومتی پناہ گاہوں میں رہیں گے، وہ پناہ گاہیں تعمیر ہونے تک ان شامیانوں میں رہائش رکھیں گے۔ادھرنجی ٹی وی کے مطابق مزدوروں کاکہناہے کہ ہمارے لیے خیموں اورکھانے کے بجائے روزگار کا بندوبست کیا جائے تاکہ مشکلات کم ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More