چینی باشندوں کیلئے سکیورٹی پلان بدلنے-نگرانی بڑھانے کا فیصلہ
اسلام آباد(خبرنگارخصوصی- نمائندہ امت)چینی قونصل خانے پرحملے کےبعدوفاقی وزارت داخلہ کی جانب سےسی پیک اوردیگرمنصوبوں پرکام کرنے والوں چینی باشندوں کا سیکیورٹی پلان تبدیل کرنےاور جاری منصوبے کی نگرانی بڑھانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبوں پر کام کرنےوالےچینی باشندوں کی سیکیورٹی اسکریننگ کی جائےگی ۔سیکیورٹی پلان کے حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ صوبائی حکومتوں کےساتھ کوآرڈینیشن کرے گی۔پولیس کی جانب سےدوسری جانب ملک بھر میں چینی سفارتخانے کے علاوہ رہائشگاہوں اورکمپنیزدفاترپربھی سکیورٹی فراہم کی جانے لگی ہے ۔چینی باشندوں کی سکیورٹی کےلئےرینجرزکو بطورکوئیک ایکشن فورس کے طور پر استعمال کیاجارہا ہےاہم عہدوں پرتعینات چینی باشندوں کوآنے جانےکےلئےفول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات دئیے گئےہیں۔ وزارت داخلہ کے احکامات پر چائنہ کے باشندوں کی سیکیورٹی کا نیا پلان تشکیل دے دیا گیا۔ ملک بھر اور بالخصوص وفاقی دارالحکومت میں رہائش پزیر چائنی باشندوں کو گھر اور وینیو پر تحفظ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعدپولیس نے فیصلے پر عملدرآمد شروع کردیا ہے چائنا ایمبیسی کے علاوہ انکی رہائش گاہوں اور کمپنیز دفاتر پر بھی سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چائنی باشندوں کی سیکیورٹی کے لئے رینجرز کو بھی بطور کیو آر ایف استعمال کیا جارہا ہے۔اہم عہدوں پر مامور چائنی باشندوں کو مارکیٹ یا باہر آنے جانے کے لئے بھی فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔