آئی جی شہید اہلکاروں کے گھر پہنچ گئے -ورثا سے اظہار ہمدردی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام شہید کانسٹیبل محمد عامر خان کے گھرواقع نیلم کالونی اور بعدازاں شہید اے ایس آئی اشرف داؤد کے گھر نیا آباد لیاری ٹاؤن گئے، آئی جی نے شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا اور محکمہ پولیس کے لیے ان کی خدمات اور قربانی پر شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف ان کے بروقت اور بہترین رد عمل سے پولیس کا مورال مزید بلند ہوا۔ شہدا ہمارا فخر ہیں اور قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ اس موقع پر ایس ایس پیز ساؤتھ اور سٹی کے علاوہ پی ایس او ٹو آئی جی سندھ سید سلمان حسین بھی انکے ہمراہ تھے۔دریں اثنا آئی جی نے جناح اسپتال کا خصوصی دورہ کیااور زخمی سیکورٹی گارڈ جمن کی عیادت کی ۔انہوں نے ڈاکٹر سیمی جمالی کو گارڈ کے علاج کے لئے 5 لاکھ روپے دیئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More