گرفتاریوں سے بچنے کیلئےتحریک لبیک راولپنڈی کی قیادت روپوش

0

راولپنڈی (نمائندہ امت)راولپنڈی میں گرفتاریوں سے بچنے کے لئے تحریک لبیک کی ڈویژنل و ضلعی قیادت کے متعدد رہنما روپوش ہو گئے ، بیشتر مقامات پر چھاپوں میں پولیس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پولیس نے گرفتاریوں کے اہداف حاصل کرنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔پولیس کی ٹیموں نے ہفتہ کو تحریک لبیک کےڈویژنل ناظم اعلیٰ ملک جاوید اعوان ،نائب امیر قاری ابرار رضوی راولپنڈی کے ضلعی امیر حاجی رمضان چشتی، سید شاہد گیلانی ، مفتی سعید الرحمان قادری اور پیر قاسم سیفی، مولانا عبداللطیف قادری ، راجہ وسیم سیفی ، قاری محمد ریشم کے گھروں کے علاوہ دیگر سرکردہ افراد کے گھروں اور مدارس پر چھاپے مارے گئے لیکن راولپنڈی کی قیادت جمعہ کی رات ہی روپوش ہوہو گئی تھی جس کی وجہ سے کوئی اہم رہنماء گرفتار نہیں ہو سکا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More